Home سیاست آرمی چیف کا بحرین کا دورہ، بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات

آرمی چیف کا بحرین کا دورہ، بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات

Share
Share

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات ہوئی۔بحرین کے بادشاہ نے آرمی چیف کو بحرین کے فوجی اعزاز ’آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس‘ سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بحرین کے ولی عہد، بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر اور نیشنل گارڈ کے کمانڈر سے بھی ملاقاتیں ہوئی، ملاقاتوں میں پاک بحرین فوجی و سکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بحرین کے بادشاہ نے آرمی چیف کو بحرین کے فوجی اعزاز ’آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس‘ سے نوازا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے بھی ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔

Share
Related Articles

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...

ملٹری ٹرائلز کیس،شاید سلمان اکرم راجہ چاہتے ہیں کہ ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے...

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر...