Home سیاست برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستانی سیاستدانوں سے ملاقاتیں

برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستانی سیاستدانوں سے ملاقاتیں

Share
Share

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمیشن نے ہائی کمشنر جین میریٹ کی پاکستانی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں بارے اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات کی، ہائی کمشنر نے کراچی میں پی پی پی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم پاکستان کے لیڈروں سے بھی ملاقات کی۔

جین میریٹ لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے بھی ملیں، ہائی کمشنر نے پاکستان مسلم لیگ کی قیادت سے بھی ملاقات کی۔

برطانوی ہائی کمشنر آئندہ ایام میں آئی پی پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملیں گی۔

اعلامیہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر بات کی، ملاقاتوں میں معاشی تعلقات اور بروقت پُرامن انتخابات کے انعقاد کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...