Home سیاست کے پی حکومت کا اہم اقدام،گھر بیٹھے ڈومیسائل بنوانے کیلئے آن لائن نظام متعارف

کے پی حکومت کا اہم اقدام،گھر بیٹھے ڈومیسائل بنوانے کیلئے آن لائن نظام متعارف

Share
Share

پشاور: خیبرپختو خوا کی حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں عوام کی سہولت کے پیش نظر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کا آن لائن نظام متعارف کرادیا۔

متعارف کروائے گئے ای ڈومیسائل نظام کے تحت اب کوئی بھی شہری گھر بیٹھے موبائل یا کمپیوٹر پر ویب سائٹ cfc .kp.gov.pk پر جاکر ڈومیسائل کے لیے درخواست دے گا اور مطلوبہ دستاویزات منسلک کرے گا۔

درخواست گزار نادرا جاکر اپنے فنگر پرنٹس دے گا اور یوں حکومت کے پاس درخواست گزار کا ڈیٹا محفوظ ہوجائے گا۔

ای ڈومیسائل کی سہولت سے جہاں شہریوں کو دفاتر میں طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا وہیں ان کو بھاری سفری اخراجات سے بھی چھٹکارا ملے گا۔

ادھر حکومت کو ویلیج کونسل اور نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر شہریوں کے تمام کوائف دستیاب ہوں گے، شہریوں نے گھر کی دہلیز پر ڈومیسائل ملنے کی سہولت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں ناخواندہ لوگوں کے لیے حکومت کی طرف سے سینٹرز کھولے جائیں گے جہاں انہیں ای ڈومیسائل کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ کار سمجھایا جائے گا۔

دوسری جانب ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ڈومیسائل کو آن لائن کرنے کے بعد بتدریج اس کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا اور دو ماہ کے اندر ڈومیسائل کے اجرا کا پرانا طریقہ کار مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...