Home نیوز پاکستان اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہریوں نے زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہریوں نے زلزلے کے شدید جھٹکے

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد،کشمیر ،لاہور، پشاور، سوات سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ ہے اور گہرائی 213 کلومیٹر تھی۔

انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں، اور خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...