Home Uncategorized امریکا کی مشرقی ریاستوں میں طوفانی برفباری،5افراد ہلاک ہزاروں پروازیں منسوخ

امریکا کی مشرقی ریاستوں میں طوفانی برفباری،5افراد ہلاک ہزاروں پروازیں منسوخ

Share
Share

نیویارک : امریکا کی مشرقی ریاستوں میں شدید بارشوں اور برفانی طوفان سے 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی مشرقی ریاستوں میں طوفانی برفباری کے باعث ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی، گھر، گاڑیاں، سڑکیں برف سے ڈھک چکی ہیں۔

نیویارک سمیت 12ریاستوں میں 4 لاکھ سے زائد مکانات اور کاروباری مراکز بجلی سے محروم ہیں۔

نیو جرسی اور کنکٹی کٹ میں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے اور ڈیم کو نقصان پہنچنے سے شہری گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے ساڑھے تیرہ ہزار پروازیں منسوخ اور850 سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...