Home سیاست صدر مملکت نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا

صدر مملکت نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
صدر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کیا۔جسٹس اعجازالاحسن نے آئین کے آرٹیکل 179 اور 206( ایک) کے تحت استعفیٰ دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن گزشتہ روز اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے اور اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کیا تھا۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کو جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل ممبر مقرر کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے مستعفی ہونے کے بعد اب سپریم کورٹ میں خالی آسامیوں کی تعداد تین ہوگئی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...