Home Uncategorized جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ رشتہ ازدواج میں منسلک،تصاویر وائرل

جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ رشتہ ازدواج میں منسلک،تصاویر وائرل

Share
Share

لاہور: اسلام کی خاطر میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہنے والے سابق گلوکار، مذہبی سکالر اور نعت خواں مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سیف اللہ جنید نے چند دلکش تصاویر جاری کیں جس میں انہیں لوگوں کی موجودگی میں نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انسٹا گرام پر جاری تصاویر میں مرحوم مذہبی سکالر جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ سفید لباس کے ساتھ گلابی ویسٹ کوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ انہوں نے نکاح نامے پر دستخط کرنے کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہاتھ میں ہاتھ پکڑے جھلک بھی سوشل میڈیا کی زینت بنائی۔

جاری کردہ ان تصاویر میں سیف اللہ کے بھائی بابر جنید بھی موجود تھے جو اپنے بھائی کی زندگی کے سب سے خاص دن پر انکی خوشی میں شانہ بشانہ نظر آئے۔

پوسٹ کے اختتام میں قرآنی آیت بھی توجہ کا مرکز بنی جس کا ترجمہ کچھ اسطرح ہے کہ “اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا ہے”۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...