Home Uncategorized مومنہ اقبال شوبز انڈسٹری میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر گفتگو کرتے ہوئے روپڑیں

مومنہ اقبال شوبز انڈسٹری میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر گفتگو کرتے ہوئے روپڑیں

Share
Share

لاہور:پاکستان کی نامور خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال شوبز انڈسٹری میں ہونے والی علیحدگیوں سے متعلق گفتگو کرتے بوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

مومنہ اقبال نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے معاشرے میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح سے متعلق گفتگو کی۔

اداکارہ نے کہا کہ جب میں آج کل شادی شدہ جوڑوں کے درمیان طلاق کا سنتی ہوں تو مجھے بہت افسوس ہوتا ہے، دو لوگ شادی میں ایک ساتھ رہ رہے ہوتے ہیں لیکن جب ان میں علیحدگی ہوجاتی ہے تو وہ لوگ بہت زیادہ ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر برا بھلا کہہ رہے ہوتے ہیں۔

مومنہ اقبال نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ نے کسی کے ساتھ ایک اچھا وقت گزارا ہے تو آپ کو چاہئے کہ آپ کو اس انسان کو بعد میں بھی وہی عزت دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ لڑکا ہو یا لڑکی دونوں پر لازم ہے کہ وہ ایک دوسرے کی عزت کریں بھلے آپ ساتھ ہوں یا نہ ہوں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...