Home Uncategorized اسرائیل نے عالمی عدالت میں غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس کو قرار دے دیا

اسرائیل نے عالمی عدالت میں غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس کو قرار دے دیا

Share
Share

غزہ: عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے دوران اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس کو قرار دے دیا ہے۔

نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے کی دوسرے روز سماعت ہوئی جس میں اسرائیل نے اپنے دفاع میں دلائل دیئے اور غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس کو قرار دیا۔

جنوبی افریقا نے اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کر کے عالمی عدالت انصاف میں کیس دائر کیا ہوا ہے، اسرائیل نے اپنے دلائل میں جنوبی افریقا کی درخواست رد کرنے کے مطالبے کے ساتھ عالمی عدالت کے دائرہ اختیار پر بھی سوال اٹھا دیا۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ میں اپنا حق دفاع استعمال کیا، حماس ہسپتالوں اور دیگر شہری مقامات کو استعمال کر رہا ہے، فلسطینیوں پر حملے عالمی قوانین کے مطابق ہیں، غزہ میں نسل کشی نہیں کی جا رہی، جنوبی افریقا مکمل کہانی نہیں سنا رہا۔

قبل ازیں جنوبی افریقا کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے دوران دلائل میں کہا گیا تھا کہ غزہ میں 3 مہینے میں 23 ہزار سے زائد فلسطینی شہری قتل کیے گئے ہیں جس میں 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں، نوزائیدہ بچوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا۔

جنوبی افریقا کا کہنا تھا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہے، جن علاقوں کو اسرائیل نے خود محفوظ قرار دیا وہاں بم مارے گئے، ہسپتالوں پر بمباری کی گئی، اسرائیل نے غزہ میں امداد روک کر قحط کی صورتحال پیدا کر دی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...