Home سیاست الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو میدان سے نکالنے کیلئے پارٹی بنا ہوا ہے، اسد قیصر

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو میدان سے نکالنے کیلئے پارٹی بنا ہوا ہے، اسد قیصر

Share
Share

صوابی: سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو انتخابی میدان سے نکالنے کے لیے الیکشن کمیشن پوری ایک پارٹی بنا ہوا ہے۔

صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہماری پارٹی آئین کے تحت الیکشن کمیشن کیساتھ رجسٹرڈ ہے، الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے الیکشن نظر نہیں آ رہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک نیوٹرل ادارہ ہے اور اس کا کام فری اینڈ فیئر الیکشن کرانا ہے، ہمیں پروگرام اور جلسے جلسوں کے لئے نہیں چھوڑ رہے ہیں۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس ملک کی تقدیر کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے یا چند لوگوں نے کمروں کے اندر کرنا ہے؟ 8 فروری کو تحریک انصاف کی سونامی آئے گی اور اکثریت سے جیتیں گے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...