Home سیاست نشان الاٹمنٹ میں بے ضابطگی، پر پی پی رہنما تاج حیدرکا الیکشن کمیشن کوخط

نشان الاٹمنٹ میں بے ضابطگی، پر پی پی رہنما تاج حیدرکا الیکشن کمیشن کوخط

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے پی پی 163امیدوار محمد فیاض بھٹی کے نشان کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگی پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں محمد فیاض بھٹی کے نشان کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ محمد فیض بھٹی نے 12 جنوری 2024 کو پی پی پی کا ٹکٹ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروایا تھا، ٹکٹ جمع کرانے کے باوجود انہیں ایک آزاد امیدوار کے طور پر درج کر کے مطلوبہ نشان "تیر” کی بجائے نشان "کیٹل” الاٹ کیا۔

رہنما پیپلزپارٹی کا مزیدکہنا تھا کہ یہ غیر متوقع تبدیلی انتخابی عمل کی نیک نامی کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیتی ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ پی پی پی کے امیدوار کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہو سکتی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...