Home سیاست تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت سے مختلف انتخابی نشانات الاٹ

تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت سے مختلف انتخابی نشانات الاٹ

Share
Share

لاہور: الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی لسٹیں جاری کر دیں۔

لاہور کی قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر بھی امیدواروں کو نشانات الاٹ کر دیئے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت سے مختلف انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے۔

این اے 121 سے تحریک انصاف کے وسیم قادر وکٹ اور این اے 122 سے سردار لطیف کھوسہ ایلفابیٹ k کے نشان سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

این اے 123 سے تحریک انصاف کے امیدوار افضل عظیم ریڈیو اور این اے 124 سے ضمیر ایڈووکیٹ ڈولفن کے انتخابی نشان سے میدان میں اتریں گے۔

این اے 127 سے ظہیر عباس کو کلاک دیا گیا اور این اے 128 سے سلمان اکرم ریکٹ کے میدان سے قسمت آزمائی کریں گے۔

این اے 129 سے میاں اظہرکو وکٹ اور این اے 130 سے تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو لیپ ٹاپ کا انتخابی نشان دیا گیا۔ این اے 119 پر ندیم شیروانی کو کرکٹ اسٹمپ کا انتخابی نشان الاٹ ہوا۔

ادھر سوات میں این اے 4 پر سہیل سلطان کو بکری، پی کے 4 پر علی شاہ خان کو کھسہ، پی کے پانچ پر اختر خان ایڈووکیٹ کو پریشر ککر کا نشان ملا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...