Home نیوز پاکستان دو طرفہ تجارت کیلیے طورخم سرحد بند،سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں

دو طرفہ تجارت کیلیے طورخم سرحد بند،سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں

Share
Share

پشاور،طورخم سرحدی گزرگاہ دو طرفہ تجارت کے لیے آج دوسرے روز بھی بند ہے جس کے باعث گزرگاہ کے دونوں جانب سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔

کسٹم ذرائع کے مطابق کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے سفری دستاویزات کی شرط عائد ہے۔

سیکیورٹی حکام نے گزشتہ روز بغیر سفری دستاویزات کے افغانستان سے داخل ہونے والے گاڑیوں کو روک دیا تھا جبکہ افغان فورسز نے بھی پاکستان سے داخل ہونے والی کار گو گاڑیوں کو واپس بھیج دیا تھا۔

ڈرائیورز کے لیے سفری دستاویزات کا فیصلہ گزشتہ سال وفاقی حکومت نے کیا تھا جس پر عمل درآمد گزشتہ روز سے شروع کیا گیا۔

تاہم دوسری جانب سرحدی گزرگاہ سے پیدل آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...