Home نیوز پاکستان نوسر باز عورتیں وکیل کے گھر سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا لے اڑیں

نوسر باز عورتیں وکیل کے گھر سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا لے اڑیں

Share
Share

کراچی: شہر قائد میں سال نو کی دوسری بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جہاں نو سر باز خواتین ایک خاتون وکیل کے گھر سے بھاری مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر لے گئیں۔

خواتین کے ایک گروپ نے خاتون وکیل کے گھر کا صفایا کردیا۔ واقعہ گزشتہ روز ایڈمن سوسائٹی میں ایڈووکیٹ سعدیہ سلیم کے گھر پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات دھوکا دہی سے کی گئی، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں خاتون وکیل کا کہنا ہے کہ دو خواتین نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹا کر اندر داخل ہوئیں، خواتین نے اپنے بچوں کو ٹیوشن پڑھوانے کا کہا، گھر میں آکر خواتین نے والدہ اور بہن کو ہیپناٹائز کرکے نیم بےہوش کردیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ واردات میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا سونا اور چار لاکھ نقدی لوٹ لی گئی۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل کورنگی انڈسڑیل ایریا میں تاجر سے 80 لاکھ روپے چھین لیے گئے تھے۔

Share
Related Articles

پاک فوج کے 166 افسروں اور جوانوں کو شاندار خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات عطا

راولپنڈی:راولپنڈی کور کے 166 افسروں اور جوانوں کو قوم کے لیے ان...

سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں 10 ہزار عازمین کا اضافہ کردیا

پاکستانی عازمین حج کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی عرب نے حج...

پشاور ہائیکورٹ کی کرپٹو کرنسی پر قانون سازی کے لئے حکومت کو 2 ہفتے کی مہلت

پشاور:ہائی کورٹ نے کرپٹو کرنسی پر قانون سازی کے لیے حکومت کو...

پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہنرمند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجنے پر اتفاق

منسلک:پاکستان اور بیلاروس کے درمیان پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت...