Home سیاست جماعت اسلامی نے 1 ارب 40 کروڑ کی رقم فلسطینیوں کے فنڈ میں جمع کروائی ہے، سراج الحق

جماعت اسلامی نے 1 ارب 40 کروڑ کی رقم فلسطینیوں کے فنڈ میں جمع کروائی ہے، سراج الحق

Share
Share

کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ غزہ و فلسطین میں بچوں اور خواتین کو بےدریغ شہید کیا جا رہا ہے، جماعت اسلامی نے ایک ارب 40 کروڑ رقم فلسطینیوں کے فنڈ میں جمع کروائی۔

کراچی میں ہونے والے غزہ مارچ سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عظیم الشان و تاریخی غزہ ملین مارچ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

سراج الحق نے کہا کہ اسرائیل نے امریکا، برطانیہ، یورپ کی سرپرستی میں غزہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ 58 اسلامی ممالک کو اہل غزہ، فلسطینی مسلمانوں کے لیے کھڑا ہونا چاہیے تھا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ افسوس عالم اسلام کے حکمرانوں، اقوام متحدہ نے مجرمانہ خاموشی اپنائی ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ 8 فروری کو جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگائیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...