Home نیوز پاکستان نوسر باز عورتیں وکیل کے گھر سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا لے اڑیں

نوسر باز عورتیں وکیل کے گھر سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا لے اڑیں

Share
Share

کراچی: شہر قائد میں سال نو کی دوسری بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جہاں نو سر باز خواتین ایک خاتون وکیل کے گھر سے بھاری مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر لے گئیں۔

خواتین کے ایک گروپ نے خاتون وکیل کے گھر کا صفایا کردیا۔ واقعہ گزشتہ روز ایڈمن سوسائٹی میں ایڈووکیٹ سعدیہ سلیم کے گھر پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات دھوکا دہی سے کی گئی، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں خاتون وکیل کا کہنا ہے کہ دو خواتین نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹا کر اندر داخل ہوئیں، خواتین نے اپنے بچوں کو ٹیوشن پڑھوانے کا کہا، گھر میں آکر خواتین نے والدہ اور بہن کو ہیپناٹائز کرکے نیم بےہوش کردیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ واردات میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا سونا اور چار لاکھ نقدی لوٹ لی گئی۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل کورنگی انڈسڑیل ایریا میں تاجر سے 80 لاکھ روپے چھین لیے گئے تھے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...