Home سیاست اگر آج پولیس نے گرفتار کیا تو جیل سے الیکشن لڑیں گے، شیخ رشید

اگر آج پولیس نے گرفتار کیا تو جیل سے الیکشن لڑیں گے، شیخ رشید

Share
Share

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ ایک چیز کلیئر کرنا چاہتا ہوں کہ کبھی کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی، کبھی کسی کے خلاف غلط بات کی اور نہ کروں گا۔ ساری قوم کو کہنا چاہتا ہوں اگر آج پولیس نے گرفتار کیا تو جیل سے الیکشن لڑیں گے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چلہ بھی کاٹا اور قربانی بھی دی لیکن کوئی پریس کانفرنس نہیں کی، اپنے خلاف ہونے والے کیسز پر اْف تک نہیں کی، معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ہوا تو میں اور راشد شفیق دونوں جیل سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑیں گے، ساری قوم کو کہنا چاہتا ہوں اگر آج پولیس نے گرفتار کیا تو جیل سے الیکشن لڑیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قلم دوات کے نشان پر 8 فروری کو دو حلقوں میں اکثریت سے جیتیں گے، راولپنڈی کے لوگوں کو احساس ہے کہ خدمت کس کا نام ہے اور کس نے کی ہے، ہم نے پنڈی کی پگھ پر داغ نہیں لگنے دیا اور اب ووٹ ڈالنا آپ کا کام ہے، عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے جہنم میں پھینکا گیا اس کا بدلہ لینے نکلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک چیز کلیئر کرنا چاہتا ہوں کہ کبھی کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی، کبھی کسی کے خلاف غلط بات کی اور نہ کروں گا۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر...