Home Uncategorized عریشہ رضی کی شادی تقریبات کا آغاز ہو گیا، تصاویر وائرل

عریشہ رضی کی شادی تقریبات کا آغاز ہو گیا، تصاویر وائرل

Share
Share

لاہور: بطور چائلڈ سٹار شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

گزشتہ دنوں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ڈانس پریکٹس کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کے بعد اب اداکارہ نے اپنی ڈھولکی کی تصاویر بھی مداحوں کیساتھ شیئر کردیں۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ اپنی ڈھولکی کے موقع پر خوش و خرم نظر آرہی ہیں، ڈھولکی کے موقع پر انہوں نے ہلکے سی گرین اور جامنی امتزاج کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ کلائیوں میں گجرے اور ہلکا میک اپ اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔

خیال رہے کہ عریشہ نے 2022 میں خاموشی سے نکاح کیا تھا تاہم فوٹوگرافر کی جانب سے تصاویر وائرل ہونے کے بعد تنازع بھی کھڑا ہوگیا تھا لیکن ان کے مداحوں نے چائلڈ اسٹارکے نکاح کے بارے میں جان کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...