Home Uncategorized مفت میں پُرتعیش گھروں میں رہنے والی برطانوی خاتون توجہ کا مرکز بن گئی

مفت میں پُرتعیش گھروں میں رہنے والی برطانوی خاتون توجہ کا مرکز بن گئی

Share
Share

لندن: برطانوی خاتون منفرد طرز زندگی اپنانے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئی۔گزشتہ تین ماہ کے دوران وہ چھ مکانات میں رہ چکی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فولے نامی برطانوی خاتون کوئی پیسہ خرچ کئے بغیر پرتعیش گھروں میں قیام سے لطف اندوز ہوتی ہے جس کیلئے اُس کو کرایہ بھی ادا نہیں کرنا پڑتا بلکہ الٹا لوگ خود اس کو معاوضہ ادا کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر فولے نے اپنے کام کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دراصل گھروں کی دیکھ بھال کا کام کرتی ہے جب مالکان دور ہوں یا جائیداد کا انتظام کرنے سے قاصر ہوں، اس کام کے ذریعے وہ پورے برطانیہ کا سفر کر چکی ہے۔

فولے کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران وہ چھ مکانات میں رہ چکی ہے جن میں ڈیون میں ایک گھر، رچمنڈ میں ایک شاندار ٹاؤن ہاؤس اور مشرقی لندن میں ایئر بی این بی کی ایک سابقہ جائیداد بھی شامل تھی۔

خاتون کے مطابق اس نے ان تین مہینوں میں کرایہ اور کھانے کے اخراجات کی مد میں ہزاروں پاؤنڈز کی بچت کی کیونکہ گھر کے مالکان اکثر اس کیلئے کھانا فراہم کرتے تھے جس کے عوض وہ ان کے گھروں اور پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کرتی تھی۔

فولے کے اس کام پر سوشل میڈیا صارفین نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور انہوں نے فولے سے سوال کیا کہ وہ ہمیں بھی بتائیں کہ اس طرح کی نوکری وہ کس طرح حاصل کرسکتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...