Home سیاست لندن پلان کے تحت انہیں جیل میں ڈال کر تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی،بانی پی ٹی آئی

لندن پلان کے تحت انہیں جیل میں ڈال کر تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی،بانی پی ٹی آئی

Share
Share

راولپنڈی:بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے پر بانی پاکستان تحریک انصاف کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر گفتگو میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پرسوں ایک امپائر نے نو بال دی ہے، لندن پلان کے تحت انہیں جیل میں ڈال کر پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف ہمیشہ امپائرز کو ساتھ ملا کر کھیلتا ہے، وہ پیشگوئی کر ر ہے ہیں کہ ان کے ساتھ بہت برا ہونے والا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف، آصف علی زرداری اور مریم نواز نے توشہ خانہ سے بلٹ پروف گاڑیاں لیں، انہیں کوئی نہیں پوچھتا، نواز شریف کے کیس ختم کر دیے گئے۔

بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سائفر کیس کا اوپن ٹرائل کیا جائے تاکہ لوگوں کو حقائق کا پتہ چلے، یہ مجھے کہتے ہیں کہ سائفر کو سیکریٹ کیوں نہیں رکھا۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد ممکن ہے، جس کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی صورت اتحاد نہیں کریں گے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...