Home Uncategorized غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ،بمباری سے مزید 132 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ،بمباری سے مزید 132 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔صیہونی افواج کے معراج اور خان یونس میں بھی حملے جاری ہیں جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز کی جانب سے رفاہ کے ہسپتالوں، سکول اور گھروں پر تازہ حملوں میں 2 خاندانوں کے 11 افراد سمیت 25 فلسطینی شہید ہوگئے، 24 گھنٹوں میں 132 فلسطینی اسرائیلی دہشتگردی کا نشانہ بنے۔

صیہونی افواج کے معراج اور خان یونس میں بھی حملے جاری ہیں جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 24 ہزار 100 افراد شہید اور 60 ہزار 800 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ادھر عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائی کی، صیہونی فورسز نے حماس کے شہید رہنما صالح العاروری کی دو بہنوں 52 سالہ دلال العاروری اور 47 سالہ فاطمہ العاروری کو حراست میں لیا۔

شہید صالح العاروری کے بہنوئی نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے ریاست کے خلاف دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کر کے فیملی کی دو خواتین سمیت دیگر افراد کو حراست میں لیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...