Home سیاست حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف مہم کے محرکات اور ذمہ داروں کے حوالے سے تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں 6 رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعہ 30 کے تحت وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کو بدنام کرنے کے لیے چلائی جانے والی مہم کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں جے آئی ٹی انٹیلی جینس بیورو (آئی بی)، انٹرسروسز انٹیلی جینس (آئی ایس آئی) کے 20 گریڈ کے افسران، اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے 20 گریڈ کے افسر اور ایک افسر پر مشتمل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے ٹی آر اوز میں سپریم کورٹ کے معزز ججوں کی بدنامی کی کوشش کے لیے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کے پیچھے چھپے حقائق کا تعین کرنا، ملزمان کی شناخت کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ کرنا اور متعلقہ عدالتوں میں پیش کرنے علاوہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے تجاویز مرتب کرنا شامل ہے۔

جے آئی ٹی سے کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کو 15 روز میں ابتدائی رپورٹ جمع کرا دی جائے گی اور ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز جے آئی ٹی کو تعاون فراہم کرے گا۔

اس سے قبل سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کے تناظر میں اسلام آباد میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سمیت دیگر عہدیداران نے پریس کانفرنس میں اداروں اور ججوں پر تنقید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو کہتے ہیں کہ چیف جسٹس پاکستان کے خلاف مہم چلانے والوں پر کارروائی کریں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...