Home سیاست عالمی اقتصادی فورم ، نگران وزیر اعظم کی جان کیری سے ملاقات،موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم امور پر گفتگو

عالمی اقتصادی فورم ، نگران وزیر اعظم کی جان کیری سے ملاقات،موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم امور پر گفتگو

Share
Share

ڈیووس: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں امریکی صدر کے نمائندے جان کیری اور سری لنکا کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔

ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے 54ویں اجلاس میں شرکت کے موقع پر نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات ہوئی۔ جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ترقی پذیر ممالک کی مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے مقامی اور عالمی اثرات بالخصوص ترقی پذیر ممالک کیلئے اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔

بعد ازاں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس نے بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین تجارت کے فروغ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعظم ’’عالمی تنازعات کے دور سے بچاوٴ‘‘ کے موضوع پرعالمی اقتصادی فورم کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں دنیا کے معروف پالیسی ساز، سرمایہ کار و کاروباری رہنما اور ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

وزیرِ اعظم ڈیووس میں ڈی-پی ورلڈ اور جے ڈبلیو انٹرنیشنل ہولڈنگ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم سے ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور کارگِل کمپنی کے صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر برائن سائیکس سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...