Home سیاست گھس بیٹھیوں کو آٹھ فروری کو اٹھا کر لاہور سے باہر پھینکنا ہے،پاکستان کی تقدیر بدلیں گے،مریم نواز

گھس بیٹھیوں کو آٹھ فروری کو اٹھا کر لاہور سے باہر پھینکنا ہے،پاکستان کی تقدیر بدلیں گے،مریم نواز

Share
Share

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ 8 فروری کو صرف شیر دھاڑے گا عوام کو گھس بیٹھیوں کو اٹھا کر باہر پھینکنا ہے۔

گجومتہ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گجومتہ والوں آپ کا بہت شکریہ کہتی ہوں آپ نے بھرپور استقبال کیا، آپ نے میرا چناؤ کیا جس پر آپ کی شکر گزار ہوں، شیر کو فتح یاب کراؤ وعدہ کرتی ہوں خدمت میں دن رات ایک کردوں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ فیروز پور روڈ پر کہیں اسپیڈو بس تو کہیں اورنج ٹرین نظر آ رہی ہے سب نواز شریف کی خدمت کے نشان ہیں، لاہور کو بتانا چاہتی ہوں مسلم لیگ ن نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے جب گھس بیٹھیے آئے تو خدمت کے نشان وہیں رہ گئے، اورنج لائن کو کئی سال ثاقب نثار نے روک کر رکھا تو پی ٹی آئی دور میں کوڑا اٹھانے والا نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھس بیٹھیوں کو آٹھ فروری کو اٹھا کر لاہور سے باہر پھینکنا ہے، اقتدار میں آکر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، آٹھ فروری کو لاہور میں صرف شیر دھاڑے گا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ کو پیشگی مبارک باد دیتی ہوں آٹھ فروری کو کوئی گھر نہیں بیٹھے گا جتنی تیزی سے شیر پر ٹھپے لگیں گے اتنی زیادہ ترقی آئی گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...