Home سیاست آٹھ فروری کو صرف تیر کو ووٹ دینا ہے، جیت عوام کی ہوگی،آصفہ بھٹو

آٹھ فروری کو صرف تیر کو ووٹ دینا ہے، جیت عوام کی ہوگی،آصفہ بھٹو

Share
Share

ٹنڈوالہیار:آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آٹھ فروری کو صرف تیر کو ووٹ دینا ہے، جیت عوام کی ہوگی۔ بلاول بھٹو وزیراعظم بن گیا تو پہلا ایجنڈا عوام کی خدمت کرنا ہوگا۔

رضوی ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نےکہا کہ آپ کو پتہ ہے شہید بینظیر بھٹو خواتین کے حقوق کے لئے لڑتی تھی، مگر پھر شہید بی بی ہم سے چھین لی گئی، آصف زرادری نے بی آئی ایس پی کارڈ سے خواتین کو حق دلوایا، مجھے یاد ہے بی آئی ایس پی کے تحت کئی خواتین نے بچوں کو پڑھایا اور وہ اب خود مختار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری سیاسی جماعتیں عوام کو غریب کرنے کے در پر ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کی خدمت کی، بلاول بھٹو زرداری واحد سیاست دان ہے جو عوام کی حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے۔

آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ آٹھ فروری کو تیر پر مہر لگا کر بلاول بھٹو کو موقع دیں تاکہ وہ آپ کے حقوق کے لئے لڑ سکے، ووٹ کی طاقت بہت بڑی طاقت ہے، پاکستان کو ذوالفقارعلی بھٹو نے ایٹم کی طاقت دی، آٹھ فروری کو صرف تیر کو ووٹ دینا ہے، جیت عوام کی ہوگی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...