Home Uncategorized درفشاں کا سرخ لباس میں فوٹو شوٹ، اداکارہ کی نازک اداؤں نے مداحوں کے دل موہ لئے

درفشاں کا سرخ لباس میں فوٹو شوٹ، اداکارہ کی نازک اداؤں نے مداحوں کے دل موہ لئے

Share
Share

کراچی :خوبرو پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم نے سرخ لباس میں نازک اداؤں کیساتھ فوٹو شوٹ کروا کر مداحوں کو اپنے حسن کے سحر میں جکڑ لیا۔

حال ہی میں درفشاں سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن میں انکی نفاست اور سادگی قابل تعریف ہے۔

مذکورہ تصاویر میں درفشاں نے سرخ لباس زیب تن کررکھا ہے جس میں باریک پھولوں کی کڑھائی نے اداکارہ کے دلکش لک کو چار چاند لگانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اداکارہ نے سادگی سے بھرپور فوٹو شوٹ میں غیرمعمولی زیورات کے استعمال سے بھی گریز کیا، اس فوٹو شوٹ میں اداکارہ کی نازک اداؤں نے مداحوں کے دل موہ لیے۔

خوبرو اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...