Home Uncategorized نوشین شاہ کا منال خان پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

نوشین شاہ کا منال خان پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

Share
Share

لاہور:اداکارہ نوشین شاہ نے اداکارہ منال خان پر تنقید کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

منال خان نے چند دن قبل اپنے بھائی کی شادی کے موقع پراپنی بہن ایمن خان اور بھائی سمیت ان کی شریک حیات کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر نامناسب تبصرے شروع کردیے۔

تصاویر میں منال خان اور ایمن خان کو بچوں کی پیدائش کی وجہ سے زائد وزن میں دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین نے ان کے لیے نامناسب کمنٹس کیے۔

دونوں بہنوں کے ہاں چند ماہ قبل بچوں کی پیدائش ہوئی تھی اور دونوں نے پہلے ہی اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ وہ 2024 میں اپنا وزن کم کریں گی،نوشین شاہ نے منال خان کی جسامت پر تنقید کرنے والی خواتین کے لیے لکھا کہ وہ خدا کا خوف کریں، اداکارہ حال ہی میں بچے کی ماں بنی ہیں۔

نوشین شاہ نے کہا کہ خصوصی طور پر خواتین کو تو ایک عورت کی مشکل کو سمجھنا چاہیے، انہیں اندازہ ہونا چاہیے کہ بچے کی پیدائش کے وقت خاتون کن مشکلات کا سامنا کرتی ہے؟۔

نوشین شاہ نے لکھا کہ عورت 9 ماہ تک اپنے پیٹ میں بچے کو پالتی ہے اور اسی دوران ان کی زندگی میں بہت تبدیلیاں اور مشکلات آتی ہیں اور ایسی مشکلات کو صرف وہی سمجھ سکتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ منال خان حال ہی میں ماں بنی ہیں،اس لیے ان کی جسامت تبدیل ہوئی ہے، اس لیے اس پر تنقید نہ کی جائے، کیوں کہ ایسی منفی تنقید کا خاتون کی صحت پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...