Home Uncategorized شہری نے صرف تین سیکنڈ میں کھولتی ہوئی کافی پی کر ریکارڈ قائم کر دیا

شہری نے صرف تین سیکنڈ میں کھولتی ہوئی کافی پی کر ریکارڈ قائم کر دیا

Share
Share

فرینکفرٹ: جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 3.12 سیکنڈ میں کافی کا کپ پی کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

ادارے کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق فیلکس وون میبوم نامی شخص نے فرینکفرٹ میں کم وقت میں کافی کا کپ پی کر یہ ریکارڈ بنایا۔

فیلکس نے گزشتہ ریکارڈ وقت سے 0.05 سیکنڈ کم وقت یعنی 3.12 سیکنڈ میں یہ کارنامہ انجام دے کر اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سیرئل ریکارڈ ساز آندرے اورٹلوم نے 2021 میں اپنے نام کیا تھا۔

ادارے کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح فیلکس نے اپنی کامیاب کوشش میں گرما گرم کافی کا کپ حلق سے اتارا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...