Home Uncategorized اسرائیل سے غزہ میں مکمل جنگ بندی تک تعلقات بحال نہیں ہوسکتے ،سعودی عرب

اسرائیل سے غزہ میں مکمل جنگ بندی تک تعلقات بحال نہیں ہوسکتے ،سعودی عرب

Share
Share

ڈیوس: سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مکمل جنگ بندی تک تعلقات بحال نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکا میں سعودی عرب کی سفیر ریما بنت بندر کاکہناہے کہ یہ کیسے ہوسکتا کہ غزہ میں ظلم و جبر جاری ہو اور اسی دن ہم تعلقات کی بحالی پر بھی بات کر رہے ہوں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں سعودی عرب کی سفیر ریما بنت بندر نے غزہ کی صورتحال، اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس سلسلے میں جوبائیڈن انتظامیہ کے کردار پر کھل کر بات کی۔

ریما بنت بندر نے کہا ہے کہ اسرائیل پہلے غزہ میں مکمل جنگ بندی کرے اس کے بعد ہی تعلقات کی بحالی اور تسلیم کرنے پر بات چیت کا آغاز ہو سکتا ہے، ہماری پالیسی میں اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے زیادہ غزہ میں امن اور خوشحالی کو اہمیت حاصل ہے۔

سعودی سفیر نے مزید کہا ہے کہ یہ کیسے ہوسکتا کہ غزہ میں ظلم و جبر جاری ہو اور اسی دن ہم تعلقات کی بحالی پر بھی بات کر رہے ہوں، اسرائیل کے ساتھ کسی بھی نوعیت کے تعلقات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ غزہ میں جاری اسرائیل کی جارحیت ہے۔

خیال رہے کہ کئی عرب ممالک کے برعکس سعودی عرب نے تاحال اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا اور اس حوالے سے امریکا کی کوششوں کا جواب یہی دیا ہے کہ تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...