Home سیاست حوثی اور امریکی حملوں سے کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے ،سعودی عرب کااظہار تشویش

حوثی اور امریکی حملوں سے کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے ،سعودی عرب کااظہار تشویش

Share
Share

ریاض : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں کے حملوں اور حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکی حملوں کی وجہ سے بحیرہ احمر میں کشیدگی بے قابو ہو سکتی ہے اور خطے میں تنازع بڑھ سکتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ ’میرا مطلب ہے کہ ہم بہت پریشان ہیں ، آپ جانتے ہیں ہم خطے میں ایک بہت مشکل اور خطرناک وقت سے گزر رہے ہیں اسی لیے ہم کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔‘

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ مملکت بحری جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت پر یقین رکھتی ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جہاز رانی کی آزادی پر بہت یقین رکھتے ہیں اور یہ وہ چیز ہے جس کی حفاظت کی ضرورت ہے لیکن ہمیں خطے کی سکیورٹی اور استحکام کا تحفظ بھی کرنا ہو گا لہٰذا جتنا ممکن ہے ہم اس صورتحال پر قابو پانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے بحیرہ احمر اور اس کے اطراف بحری جہازوں پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے حملوں نے ایشیا اور یورپ کے درمیان تجارت میں رُکاوٹ پیدا کر دی ہے اور غزہ میں جنگ کی شدت میں اضافے نے بڑی طاقتوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

یمن کے زیادہ تر حصّے پر قابض حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ ان کے حملے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ہیں۔

گزشتہ ہفتے سے امریکہ یمن میں حوثی اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے اور رواں ہفتے اس نے حوثی ملیشیا کو ’دہشت گرد‘ گروپوں کی فہرست میں دوبارہ سے شامل کر دیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...