Home سیاست الیکشن کمیشن کا پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا سخت نوٹس

الیکشن کمیشن کا پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا سخت نوٹس

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا سخت نوٹس لے لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق غیر حاضر رہنے والے عملے اور سٹاف کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پولنگ سٹاف کی تربیت کے دوران حاضری کو یقینی بنایا جائے، تربیت کے دوران غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی فوری معطلی اور ان کے خلاف ضابطہ کی سخت ترین کارروائی یقینی بنائی جائے، اس سلسلے میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...