Home سیاست 190 ملین پاوٴنڈ، توشہ خانہ نیب کیسز ،بانی پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل پر فوری حکم متناع کی استدعا مسترد

190 ملین پاوٴنڈ، توشہ خانہ نیب کیسز ،بانی پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل پر فوری حکم متناع کی استدعا مسترد

Share
Share

اسلام آباد: 190 ملین پاوٴنڈ اور توشہ خانہ نیب کیسز میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی تحریک انصاف کے جیل ٹرائل پر فوری حکم متناع کی استدعا مسترد کر دی۔

بانی پی ٹی آئی کی نیب کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بہتر ہے ٹرائل میں کوئی خامی ہے تو اسے ابھی ٹھیک کر لیا جائے۔

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جا رہی ہے، گیارہ گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے، استدعا ہے کہ ا?ئندہ سماعت تک ٹرائل پر حکمِ امتناعی جاری کر دیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ابھی کونسا ٹرائل مکمل ہو رہا ہے، آئندہ سماعت پر دیکھ لیتے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ وفاقی حکومت کا نوٹیفیکیشن قانون کے مطابق ہے؟۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کی رپورٹ کی کاپی شعیب شاہین کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ اگر عدالت ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر حکم امتناع نہیں دے رہی تو سماعت کل رکھیں، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...