Home سیاست عوام کے ووٹوں کی طاقت سے 8 فروری کو کامیاب ہوں گے،جہانگیر ترین

عوام کے ووٹوں کی طاقت سے 8 فروری کو کامیاب ہوں گے،جہانگیر ترین

Share
Share

لودھراں: استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عوام الیکشن میں کامیاب کریں لودھراں کا نقشہ بدل دیں گے۔

سربراہ آئی پی پی کا انتخابی مہم کے حوالے سے گیلے وال میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا دل یہاں کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے،کامیاب ہوکر سوئی گیس، انڈر پاس ، نادرا آفس سمیت تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بناؤں گا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ انشاء اللہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے 8 فروری کو کامیاب ہوں گے، ہم نے صحیح معنوں میں نیا پاکستان بنانے کے لیے آئی پی پی کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا منشور تمام پارٹیوں سے بہترین اورغریب دوست جسے لیکر عوام کے پاس آئے ہیں، آپ نے ہم پر اعتماد کیا تو اپنے منشور پر عمل کرینگے۔

اس موقع پر مقامی سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین کو ووٹ اور سپورٹ کے لئے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...