Home نیوز پاکستان الیکشن سکیورٹی پلان فائنل،وفاقی پولیس اہل کاروں کی چھٹیاں منسوخ

الیکشن سکیورٹی پلان فائنل،وفاقی پولیس اہل کاروں کی چھٹیاں منسوخ

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی پولیس نے الیکشن سکیورٹی پلان فائنل کرلیا، اس سلسلے میں اہل کاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اضافی اور نظم و ضبط کی ڈیوٹیوں کے لیے رضاکار اور ریٹائرڈ پولیس افسران کی خدمات لی جائیں گی۔

ترجمان کیپٹل پولیس کے مطابق الیکشن کے حوالے سے آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام کیپٹل پولیس افسران، ایس ایس پی آپریشنز ، اے آئی جی آپریشنز سمیت ڈی پی او صاحبان نے شرکت کی۔

وفاقی پولیس نے الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، تاہم تاحال فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے عملی اقدامات تاخیر کا شکار ہیں۔ الیکشن کیلیے انتظامی طور پر ڈی آئی جی سطح کے افسران کی زیر نگرانی شرقی اور غربی حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

انتخابات کے سلسلے میں تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور تاحکم ثانی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اضافی اور نظم و ضبط کی ڈیوٹیوں کے لیے رضاکار اور ریٹائرڈ پولیس افسران کی خدمات لی جائیں گی۔خواتین کے پولنگ اسٹیشنز کیلیے ضلعی انتظامیہ سے 500 خواتین رضاکاروں کی خدمات کی درخواست کی گئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ الیکشن سے قبل، دوران اور بعد میں اسلحہ کی نمائش ، احتجاج ، ہوائی فائرنگ یا امن عامہ میں خلل پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ سیف سٹی اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 10000 اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد کیپٹل پولیس کی اولین ترجیح پرامن انتخابات کا انعقاد ہے۔ شہری کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...