Home سیاست انتخابی نشان واپس لینے کا کیس ، اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

انتخابی نشان واپس لینے کا کیس ، اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

Share
Share

لاہور: امیدواروں سے انتخابی نشان واپس لینے کے کیس میں عدالت نے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیکشن 215 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لیا جا سکتا ہے۔

ہائی کورٹ میں الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 آئین کے متصادم ہے۔ سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں طے کر چکی ہے کہ پارٹی الیکشن کا جنرل انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ آئین کے ارٹیکل 17 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت کو صرف 2 صورتوں میں پابندی لگائی جاسکتا ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیکشن 215 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لیا جا سکتا ہے۔ عوام کی نمائندہ جماعت اور ووٹرز کو اپنی مرضی سے ووٹ دینے سے روکا نہیں جا سکتا۔ عدالت الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 کالعدم قرار دے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...