Home نیوز پاکستان ضلع کرم میں تربیت سے غیرحاضر97 خواتین اساتذہ معطل

ضلع کرم میں تربیت سے غیرحاضر97 خواتین اساتذہ معطل

Share
Share

پشاور: عام انتخابات 2024 کے سلسلہ میں ضلع کرم میں تربیت سے غیرحاضر97 خواتین اساتذہ کو معطل کر دیا گیا، اسی طرح 26 خواتین اساتذہ سے تین دنوں کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی۔

محکمہ تعلیم زنانہ ضلع کرم نے اس حوالہ سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ، اعلامیہ کے مطابق یہ کارروائی عام انتخابات کیلئے ضلع کرم کے فوکل پرسن کی رپورٹ پرعمل میں لائی گئی ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ 33 ہزار 48 پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران میں سے 27 ہزار6 سو کی تربیت مکمل ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق غیرحاضر عملہ کے حوالہ سے صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا نے پہلے ہی نوٹس لیا ہے، تربیت سے غیرحاضر عملہ کے خلاف انضباطی کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔

صوبے میں ایک لاکھ 33 ہزار 275 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ و پولنگ افسران کی تربیت مکمل ہوئی ہے، مجموعی طور پر125 تربیتی مراکزمیں ٹریننگ کا عمل جاری ہے۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...