Home سیاست پاکستان نے او آئی سی میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ اٹھا دیا

پاکستان نے او آئی سی میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ اٹھا دیا

Share
Share

نیویارک: پاکستان نے او آئی سی میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ اٹھا دیا۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سفیروں کے اجلاس میں شرکت کی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارتی شہر ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ اٹھایا۔

اعلامیے کے مطابق منیر اکرم نے مسئلے پر یو این الائنس فار سویلائزیشن کو لکھے خط کے مندرجات بھی پیش کئے، خط کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ صدیوں پرانی بابری مسجد کو 1992ء میں المناک طور پر منہدم کیا گیا، قابلِ مذمت فعل کے باوجود ذمے داروں کو بری کردیا گیا۔

پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بابری مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کی بھی اجازت دی گئی۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...