Home Uncategorized فلسطین کا پائیدار اور منصفانہ حل تلاش کرنا ہوگا ورنہ عالمی امن خطرے میں پڑ جائے گا، سعودی عرب

فلسطین کا پائیدار اور منصفانہ حل تلاش کرنا ہوگا ورنہ عالمی امن خطرے میں پڑ جائے گا، سعودی عرب

Share
Share

ریاض: سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسرائیلی حقِ دفاع کا دعوی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی صورت حال اور کسی تصفیے پر پہنچنے کے لیے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور مندوبین کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے کہا کہ اسرائیل کی اندھا دھند بمباری سے غزہ کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہوگئی جس میں 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سعودی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطین کا پائیدار اور منصفانہ حل تلاش کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر غزہ کی صورت حال کے منفی اثرات سے پڑوسی ممالک اور عالمی امن و سلامتی بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے کہا کہ سعودی عرب اسرائیل کے حق دفاع کے بہانے غزہ کے خلاف عسکری کارروائی کو پوری قوت سے مسترد کرتا ہے۔

سعودی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا اسرائیل کے غزہ کے باشندوں کو جبری طور پر بے دخلی کو بھی مسترد کرتے ہیں اور اس تنازع کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی برادری کی مشترکہ ذمہ داری پر زور دیا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...