Home سیاست نومئی کے واقعات جس نے کئے اللہ اس کوپوچھے،شاندانہ گلزار

نومئی کے واقعات جس نے کئے اللہ اس کوپوچھے،شاندانہ گلزار

Share
Share

پشاور:قومی اسمبلی کے حلقے این اے 30 سے تحریک انصاف کی نامزد امیدوار شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات جس نے کیے اللہ اس کو پوچھے۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 30 سے پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار شاندانہ گلزار نے کہا کہ مریم نواز کی خواہش پر صحت کارڈ کی سہولت چلی گئی، پرویز خٹک کا الیکشن سے پہلے ان کے ڈبے بھر جانے کا دعویٰ خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ کا تعین ہو چکا تو الیکشن کرا کے عوام کے پیسے کیوں ضائع کر رہے ہیں۔ مجھ پر جعلی کیسز بنائے جا رہے ہیں، اپنے ہی ملک میں ویزا لے کر گھر آنا پڑا بڑی عجیب بات ہے، ہمیں صحت اور تعلیمی سہولتیں دیں کیوں کہ یہ ہمارا حق ہے۔

شاندانہ گلزار نے مزید کہا کہ ہم ٹیکس دیتے ہیں، عام آدمی کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...