Home Uncategorized پولش خاتون نے انتہائی سرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پولش خاتون نے انتہائی سرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Share
Share

وارسا: پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے 3 گھنٹے 6 منٹ اور 45 سیکنڈ گردن تک برف سے بھرے ڈبے میں گزار کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

48 سالہ کیٹرزائنا جاکوبوسکا نے طویل مدت تک برف میں وقت گزار خواتین کی کیٹگری میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

کیٹرزائنا جاکوبوسکا کا برف سے بھرے ڈبے میں طے کیا گیا وقت مردوں کی کیٹگری کے ریکارڈ (3 گھنٹے، 11 منٹ اور 27 سیکنڈ) سے کچھ منٹ کم ہے۔ یہ ریکارڈ پولینڈ کے ہی ایک شہری کرزیسٹوف گیجیوسکی نے بنایا تھا۔
کیٹرزائنا جاکوبوسکا نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بطور خواتین ہم میں اتنی استعداد ہوتی ہے۔ لیکن وہ چاہتی تھیں کہ وہ اپنی ذات سے کچھ باہمت کارنامہ کر دِکھائیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...