Home Uncategorized اسرائیل کےغزہ پر حملوں کے بعد سے سلامتی کونسل فالج کا شکار ہے، ناروے

اسرائیل کےغزہ پر حملوں کے بعد سے سلامتی کونسل فالج کا شکار ہے، ناروے

Share
Share

اوسلو: ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ کی صورت حال زمین پر جہنم سے کم نہیں۔

اوسلو میں عرب ٹی وی کو انٹرویو میں ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فالج کا شکار ہوگئی۔

ناروے کے وزیر خارجہ نے اس بات کی حمایت کی کہ فلسطینی اداروں کی اپنے علاقوں پر مکمل اجارہ داری ہونی چاہیے اور اسرائیل کو ناجائز قبضے سے باز آجانا چاہیے۔
ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا کہ 3 ماہ سے زائد کی جارحیت کے باوجود اسرائیل اب تک غزہ میں اپنا ایک بھی فوجی ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔

بحیرہ احمر پر عبور تجارتی جہازوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے لیے مختص ٹیکس فنڈز کو غیر منجمد کرنے میں ایک ثالث کے طور پر کام کرنے پر تیار ہیں۔

یاد رہے کہ ناروے ایک وسیع فلسطینی اتحاد کی حکومت بنانے کی بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے جس میں مغربی اقوام کا مقصد فلسطینی اتھارٹی کو کلیدی کردار دینا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...