Home Uncategorized ایپل کا آئی فون میں ایپس کے متعلق تبدیلی متعارف کرانے کا فیصلہ

ایپل کا آئی فون میں ایپس کے متعلق تبدیلی متعارف کرانے کا فیصلہ

Share
Share

نیویارک: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی اپنے اور اپنی ایپس کے طریقہ کار میں کچھ بنیادی تبدیلیاں متعارف کرانے جارہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق اس تبدیلی کے بعد ایسا پہلی بار ہوگا کہ آئی فون صارفین دیگر ذرائع سے ایپس کو ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

ایپل کا یہ اعلان آئی او ایس (آئی فون کا آپریٹنگ سافٹ ویئر) میں لائی جانے والی بڑی تبدیلی کی نشان دہی کرتا ہے۔

نئی تبدیلی کا مطلب ہے کہ آئی فون صارفین ایپل کی حریف کمپنیوں کی ماکیٹ پلیس کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جن سے انہیں ان ایپس تک رسائی حاصل ہوگی جو ایپل اسٹور پر موجود نہیں ہوں گی اور سروسز کی ادائیگیوں کے لیے انہیں ان مارکیٹ پلیس کے ادائیگیوں کا نظام استعمال کرنا ہوگا کیوں کہ ایپل کا ان پر کوئی کنٹرول نہیں ہوگا۔

تبدیلی متعارف کرائے جانے کے علاوہ آئی فون صارفین ایکس باکس کلاؤڈ گیمنگ جیسی اسٹریمنگ سروسز کو بھی ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، جن پر اس سے قبل پابندی عائد تھی۔

تبدیلی کے بعد زیادہ تر نئے قواعد کا اطلاق صرف یورپی یونین ممالک میں ہوگا جبکہ گیمز میں لائی جانے والی تبدیلیوں کا اطلاق عالمی سطح پر ہوگا۔

خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے یہ تبدیلیاں یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے دباؤ میں لائی جارہی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...