Home سیاست سابق وزیرعطا مانیکا کے بیٹے حیات مانیکا نے ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا ،پی ٹی آئی میں شامل

سابق وزیرعطا مانیکا کے بیٹے حیات مانیکا نے ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا ،پی ٹی آئی میں شامل

Share
Share

پاکپتن : سابق صوبائی وزیر مسلم لیگ ن میاں عطا مانیکا کے بیٹے حیات مانیکا مسلم لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

سیاسی رہنما حیات مانیکا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنے کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں، میں نے حلقے کے عوام کی رائے سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، پاکپتن کی صوبائی نشست جیت کر کپتان کو گفٹ کروں گا۔

پریس کانفرنس کے موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر راؤ عمر ہاشم،راؤ نسیم ہاشم، مہر معین الدین چشتی، ضلعی صدر تحریک انصاف ریاض ارشد نیازی سمیت کارکنان اور ورکرز کی کثیر تعداد شریک تھی۔

یاد رہے کہ میاں حیات مانیکا پی پی 193میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے تھے جبکہ 2018 میں حیات مانیکا اس حلقے سے الیکشن ہار گئے تھے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...