Home Uncategorized ملازم کو بدترین تشدد کانشانہ بنانے پربھارتی گلوکارہ کی راحت فتح علی خان پر کڑی تنقید

ملازم کو بدترین تشدد کانشانہ بنانے پربھارتی گلوکارہ کی راحت فتح علی خان پر کڑی تنقید

Share
Share

ممبئی: بھارتی گلوکارہ چنمئی سری پدا نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزک اسٹار راحت فتح علی کی ملازم پر بدترین تشدد کرنے کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے گلوکار پر شدید تنقید کی ہے۔

گلوکارہ چنمئی سری پدا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ “راحت فتح علی خان جیسی نامور شخصیات عوام کے سامنے خود کو مہربان اور نرم مزاج انسان دکھاتی ہیں جس کی وجہ سے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ اصل زندگی میں لوگوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کرتے ہیں”۔

اُنہوں نے کہا کہ “اگر یہ کیمرے پہلے کے زمانے میں بھی موجود ہوتے تو جن لوگوں کو ہم نام نہاد عظیم کے طور پر مناتے ہیں، اُن کے اصل چہرے عوام کے سامنے لائے جاسکتے تھے”۔

آخر میں اُنہوں نے راحت فتح علی خان کے اپنے ملازم پر تشدد کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “یہ ہولناک ہے”۔

یاد رہے کہ 27 جنوری کو سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے گھریلو ملازم پر تشدد کررہے تھے، مذکورہ ویڈیو میں گلوکار اپنے ملازم سے کسی بوتل کا پوچھ رہے تھے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد راحت فتح علی خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ ایک استاد اور شاگرد کا ذاتی معاملہ ہے، اگر شاگرد اچھا کام کرتا ہے تو ہم اس کو بےانتہا پیار دیتے ہیں لیکن اگر وہی شاگرد کوئی غلطی کرتا ہے تو پھر ہم اُسے سزا بھی دیتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...