Home Uncategorized مسافر کی ہوائی جہاز کا ایمرجنسی گیٹ کھول کر پرَ کے اوپر واک

مسافر کی ہوائی جہاز کا ایمرجنسی گیٹ کھول کر پرَ کے اوپر واک

Share
Share

میکسیکو: میکسیکو میں ایک مسافر نے ہوائی جہاز کا ہنگامی دروازہ کھول کر پرَ کے اوپر واک شروع کردی۔

غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق میکسیکو ایئرپورٹ سے گوئٹے مالا سٹی جانے والی پرواز میں چار گھنٹے سے زائد تاخیر پر ایک مسافر کا پارہ ہائی ہوگیا جس نے جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر اسکے پرَ کے اوپر واک شروع کردی۔

یہ واقعہ گزشتہ جمعرات کو تقریباً 11:30 بجے ایرومیکسکو کی پرواز میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

میکسیکو ایئرپورٹ حکام نے فوری طور پر مسافر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، حکام کے مطابق اس واقعے میں مذکورہ مسافر یا جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ادھر جہاز میں سوار دیگر مسافروں نے ایمرجنسی گیٹ کھولنے والے شخص کی حمایت میں اپنے دستخطوں کے ساتھ مشترکہ بیان جاری کرکے ایئر لائن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس شخص نے ایمرجنسی گیٹ کھول کر ہم سب کی جان بچائی کیونکہ پرواز گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کے باوجود ایئرلائن نے جہاز میں وینٹی لیشن کا انتظام کیا اور نہ ہی پینے کا پانی فراہم کیا۔

مسافروں نے کہا کہ جہاز میں ہوا کی کمی سے تمام مسافروں کی حالت خراب ہونے لگی تھی جس پر مذکورہ مسافر نے سب کی حمایت سے ایمرجنسی دروازہ کھولا۔

واقعے کے بعد انتظامیہ نے جہاز سے تمام مسافروں کو اتار کر دوسری پرواز سے روانہ کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...