Home سیاست بلوچستان میں ہتھیار اٹھانے والوں کو سمجھائیں آپ کی بقا جمہوریت میں ہے،آصف زرداری

بلوچستان میں ہتھیار اٹھانے والوں کو سمجھائیں آپ کی بقا جمہوریت میں ہے،آصف زرداری

Share
Share

حب: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جو ہتھیار اٹھاتے ہیں اور بھولے بھٹکے دوستوں کو سمجھائیں کہ آپ کی بقا جمہوریت میں ہے۔

حب میں انتخابی جلسے سےخطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ حب کراچی سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے، حب میں بھی ہسپتال ہونے چاہئیں، پانی کی سہولت اور یونیورسٹیاں ہونی چاہئیں، حب کو بھی کراچی جیسا ہونا چاہیے۔

آصف زرداری نے کہا کہ بھولے بھٹکے دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیاراٹھاتے ہیں، امن وامان بہتر کریں توکراچی کےسرمایہ کار حب آئیں گے، آپ کی بقا جمہوریت میں ہے، حب کا بجٹ یہاں نظرنہیں آتا، شاید دوستوں کی جیب میں نظرآتا ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کو اسلام آباد والے سمجھنے کے لیے تیار نہیں ہے، ہر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے مسائل کا حل جانتا ہے حالانکہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف سیاسی قوتیں جانتی ہیں، یہ آّپ کی بڑی سیاسی طاقتیں جو بنائی گئیں یا جو ابھی بنائی جا رہی ہیں وہ یہ سمجھ پائیں گی۔

آصف زردار کا کہنا تھا کہ میں نے لوگوں کو جیلوں سے چھڑوایا اور کوشش کی وہ ہمارے دوستی کریں اور پاکستان کو اپنا ملک سمجھ کر واپس آئیں اور میں سمجھتا ہوں کہ آج بھی اس پر کام کرنا اور دوستوں کو واپس لانا ضروری ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...