Home سیاست بانی پی ٹی آئی نے سائفر کیس کی کارروائی اور سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری کو چیلنج کردیا

بانی پی ٹی آئی نے سائفر کیس کی کارروائی اور سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری کو چیلنج کردیا

Share
Share

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے سائفر کیس کی کارروائی اور سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سائفر کیس کی کارروائی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ سائفر کیس میں عدالت کا 26جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، سرکاری وکلا کی تقرری کے بعد سے کی گئی کارروائی کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے چیف جسٹس سے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا بھی کی۔
پی ٹی آئی وکیل حامد خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہائیکورٹ سے سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کے بعد سے اب تک کی تمام کارروائی غیر قانونی ہے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...