Home نیوز پاکستان ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن انڈیکس رپورٹ جاری کر دی

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن انڈیکس رپورٹ جاری کر دی

Share
Share

اسلام آباد:دنیا بھر میں کرپشن پر نظر رکھنے والے ادارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن انڈیکس رپورٹ جاری کر دی۔

حکومتی اقدامات کی بدولت کرپشن میں کمی کے باعث پاکستان کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2023 میں کرپشن میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کرپشن پرسیپشن انڈیکس کی جاری کردہ رپورٹ ریاست کے مختلف محکموں کی جانب سے انسداد بدعنوانی کیلئے کئے گئے اقدامات کے باعث ہونے والی بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں 2023 میں کرپشن میں کمی ریکارڈ کی گئی، کرپشن میں کمی پر پاکستان کا سکور 2 کی بہتری کے ساتھ 29 رہا، کرپشن سے متعلق 2022 میں پاکستان کا سکور 27 تھا۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق مجموعی رینکنگ میں پاکستان 140 سے 133 نمبر پر آگیا ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات اور طرز حکمرانی میں بہتری سے پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوئی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...