Home نیوز پاکستان مچھ جیل پر کالعدم تنظیم کاحملہ ،جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک

مچھ جیل پر کالعدم تنظیم کاحملہ ،جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک

Share
Share

بولان: بلوچستان کے علاقے مچھ میں جیل سمیت تین مقامات پر کالعدم تنظیم بی ایل اے نے حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

بولان کے علاقے مچھ میں پہاڑوں سے کالعدم تنظیم کے شدت پسندوں نے 15 راکٹ فائر کیے جس کے بعد شدید فائرنگ کی ا?وازیں بھی سنی گئیں۔ بولان کے کم از کم تین مقامات پر حملہ کیا گیا جس میں مچھ جیل، ریلوے اسٹیشن اور لیویز تھانہ شامل ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ دھماکوں اور فائرنگ سے شہری خوف کا شکار ہوگئے جبکہ علاقے کی بجلی بھی اچانک بند ہوگئی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ مچھ جیل پر کیا گیا جس کا مقصد جیل سے ساتھیوں کو چھڑانا تھا تاہم دہشت گردوں کا کامیابی نہ مل سکی، مچھ بلوچستان میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کے فائر ریڈ کی کوشش کو فورسز نے پسپا کر دیا، فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھی جس کے بعد اہل کاروں نے دہشت گردوں کے لیے گھات لگا رکھی تھی۔

اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی طرف سے موٴثر جواب کے نتیجے میں بوکھلا کر پسپا ہوگئے اور پانچ دہشت گرد مارے گئے جس کی بلوچستان حکومت نے تصدیق کی ہے۔ تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شہری اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔

دہشت گردوں نے ایک حملہ ریلوے اسٹیشن پر بھی کیا جہاں راکٹ حملے میں ریلوے پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستانی آرمی اور فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے مچھ میں ایک دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنانے کے لئے فوری اقدام کو سراہتے ہیں، ہمارے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، ہماری مسلح افواج کی جانب سے لوگوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے جس جرا?ت کا مظاہرہ کیا گیا وہ قابل تعریف ہے۔

ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران نے کہا ہے کہ مچھ اور کولپور فائرنگ میں اب تک 13 زخمیوں کو ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا جن میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔

امن و امان کی مخدوش صورتحال کے سب کئی ٹرینوں کو ملتوی کردیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا، کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو بھی منسوخ کیے جانے کا امکان ہے بولان میں امن وامان کی صورتحال کے میں خلل کے باعث ٹرین منسوخ کی گئی، سبی تا ہرنائی ٹرین کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔

مچھ جیل کے سپرنٹنڈنٹ جمیل ترین نے کہا ہے کہ حملے میں قیدی اور عملہ بالکل محفوظ رہے، جیل کے اطراف تاحال سیکیورٹی فورسز الرٹ ہیں۔
نگران وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی نے بھی مچھ اور گردونواح میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ بلوچستان کو بحالی امن کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...