Home Uncategorized اسرائیل سب سے بڑا منافق ہےامریکا کون ہوتا ہے ہمیں دہشت گرد قرار دینے والا،حماس

اسرائیل سب سے بڑا منافق ہےامریکا کون ہوتا ہے ہمیں دہشت گرد قرار دینے والا،حماس

Share
Share

غزہ:حماس کے ترجمان و سینئر رہنما ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا ہے کہ امریکا کون ہوتا ہے جو ہمیں قتل کرنے یا دہشتگرد قرار دے، پہلے فلسطین کو ریاست بنائیں پھر دوسری بات ہوگی۔

ڈاکٹر خالد قدومی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا ویتنام کا قاتل ہے، امریکا جس کو دہشتگرد قرار دے سمجھو وہ اچھا انسان ہے، اسرائیل سب سے بڑا منافق ہے جس مذہب کو مانتا ہے وہاں دہشتگردی کر رہا ہے، جس پر 5 سو مقدمات درج ہیں وہ اسرائیل کا وزیر بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا اسرائیل ایک صدی سے ہمارے ساتھ جو کچھ کر رہا ہے اس پر کسی نے آواز بلند نہیں کی، حماس کی کارروائی میں 300 سے زائد اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ، اللہ تعالیٰ ہمیں صبر دے جنگ فلسطین ہی جیتا ہے۔

ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ فلسطینوں کی کارروائی کی وجہ سے اسرائیل کی معیشت بیٹھ گئی ہے ، نقصانات کے باوجود غزہ پر حملہ کر رہا ہے، ہمارے 11 ہزار قیدی اسرائیل کے پاس ہیں، پہلے فلسطین ریاست بنائیں پھر ہم دوسری بات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرب لیگ کمزور نظر آرہی ہے غزہ میں پانی تک نہیں پہنچا سکی، ہم نے کہا کہ طیاروں سے جگہ جگہ سے کھانا گرائیں لیکن وہ بھی نہیں ہو سکا، اسرائیل کا فلسطین پر کوئی حق نہیں، بیت المقدس کو بچانا آپ کی ذمہ داری ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...